
گلوکارہ شکیرا اور فٹبالر جیرارڈ پیک ایک اور قانونی جنگ میں چلے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نے اپنے 11 سالہ ساتھ کے دوران ایک پرائیوٹ طیارہ خریدا تھا۔
یاد رہے کہ علیحدگی کے اعلان کے بعد بچوں اور جائیداد سے متعلق پہلے ہی قانونی جنگ سامنے آئی تھی۔
تاہم اب دونوں اپنے پرائیویٹ طیارے سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔
اس حوالے سے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کے درمیان اس وقت ایک لگژری طیارے کا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
درمیانے حجم کا یہ ایگزیکٹو طیارہ دونوں نے مل کر خریدا تھا جس کی اس وقت قیمت تقریباً 2 کروڑ ڈالر ہے۔
لیرجیٹ 60 ایکس آر طیارے میں 10 مسافر سفر کرسکتے ہیں جبکہ اس میں دو بیڈ رومز، ایک ڈائننگ روم اور ایک لیونگ روم ٹیلی ویژن کے ساتھ موجود ہے۔
جبکہ طیارے میں ایک خاندان کے سفر کے لیے پوری آسائشیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں نے اب اس معاملے کو اپنے اپنے وکلا کو سونپ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News