
بالی وڈ اداکار رنبیر کپورکی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
اداکارہ عالیہ نے اپنے شوہر کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پروائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار رنبیر کو اپنی حالیہ فلم برہمسترا کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ فلم ساز آیان نے کہا تھا کہ فلم برہمسترا کے لیے بالی وڈ کے اداکار رنبیر اور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہی پرفیکٹ تھے اس ہی وجہ سے ان کا انتخاب کیا۔
حال ہی میں اداکار رنبیر نے اپنی فلم برہمسترا کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ فلم بہت خاص ہے اس فلم میں بہت سے قابل فنکاروں نے کام کیا ہے جس کی وجہ سے اس فلم کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کے رشتے میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کا گانا کیسریا کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News