
بے وفا شوہر سے تنگ آکر بیوی نے اخبار میں اشتہار چھپوا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینی نامی خاتون نے مقامی روزنامے میں اشتہار دیا کہ مجھے امید ہے آپ اُس خاتون کے ساتھ بہت خوش ہوں گے، اس اشتہار سے سب کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کتنے بڑے دھوکے باز ہیں۔
خاتون نے لکھا کہ میں نے یہ اشتہار چھپوانے کے لیے شوہر کے ہی کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا ہے۔
اشتہار اخبار کے پورے ایک صفحے پر چھپوایا گیا تھا جسے پڑھ کر قارئین حیران رہ گئے اور جب شوہر نے اپنی بیوی کا اشتہار پڑھا تو وہ بے حد شرمندہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News