Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجو سری واستو کی صحت میں بہتری آنے لگی

Now Reading:

راجو سری واستو کی صحت میں بہتری آنے لگی

معروف بھارتی کامیڈین راجو سری واستو کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔

کامیڈین کے مینیجر نین سونی کا بتانا ہے کہ راجو سری واستو کی صحت میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے، اب وہ اپنے جسم کو خود حرکت دے پا رہے ہیں۔

نین سونی کا کہنا ہے کہ راجو تاحال آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہی موجود ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ راجو سری کو ہوش میں آنے میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا، ہم راجو کی جَلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے راجو کو کسی بھی طرح کے انفیکشن سے بچانے کے لیے تاحال اُن کے خاندان یا قریبی دوستوں کو اُن سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ راجو سری واستو کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی جس کی وجہ سے انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا، اداکار کی جان خطرے میں ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

گزشتہ روز معروف کامیڈین کے پرسنل اسسٹنٹ اجیت سکسینہ نے آگاہ کیا تھا کہ راجو سری واستو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے جبکہ آج یہ خبر آرہی ہے کہ ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔

یاد رہے کہ راجو سری واستو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے۔

معروف کامیڈین کا شمار اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے، راجو سری واستو پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچے تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر