
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔
حال ہی میں عامر خان نے اپنی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن 7 میں بطور مہمان شرکت کی۔
کرن جوہر کی جانب سے عامر خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے رنویر سنگھ کا حالیہ فوٹو شوٹ دیکھا ہے؟ اور اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟
جواب میں عامر خان نے کہا کہ ہاں، میں نے دیکھا ہے، رنویر سنگھ کا یہ کافی بولڈ فوٹو شوٹ ہے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات رنویر سنگھ کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔
اس سے قبل عالیہ بھٹ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنے پسندیدہ رنویر سنگھ کے بارے میں کوئی منفی بات پسند نہیں ہے، میں ان سے پیار کرتی ہوں اور وہ ہم میں سے ہر کسی کے لیے ہمیشہ کے لیے پسندیدہ رہیں گے۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ نے ہمیں فلموں میں بہت کچھ دیا ہے لہٰذا ہمیں اسے صرف پیار دینا چاہئیے۔
یاد رہے کہ اداکار کی جانب سے کروائے گئے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد 26 جولائی کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او) نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس نے اسی روز ہی اداکار کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ تفتیش سے معلوم ہوا ہے رنویر سنگھ نے بھاری رقم کے عوض کم عمر بچوں اور سماج پر پڑنے والے منفی اثرات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News