بگ باس سے مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ پوجا مشرا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بگ باس کے سیٹ پر ریپ کا نشانہ بنایا گیاہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بگ باس 5 کے دوران میرے ساتھ 3 دن لگاتار عصمت دری کی گئی، لیکن کسی نے ایکشن نہیں لیا بلکہ مجھے اس شو سے باہرنکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا اور ان کے گھر والوں کی پوری مدد کی مجھے دبانے کے لئے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتی ہوں کی میں سب سے مظبوط اور مشہور کردار تھی بگ باس 5 کی لیکن مجھے نکالا گیا اور لوگوں نے مجھے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے کہ ایسا کیا ہوا کہ آپ کو نکالا گیا۔
پوجا مشرا نے انکشاف کیا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ آپ ہر وقت سلمان خان کے ساتھ رہیں صبح و شام ہر وقت ان کا نام لیں جس پر انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی نوکرانی میں بنوں اور کروڑوں روپے سوناکشی سنہا کمائے یہ کہاں کا انصاف ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
