
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور مارننگ شو کی ہوسٹ و اداکارہ شائستہ لودھی کی اس گھڑی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
گزشتہ روز اداکارہ کاشی کے برائیڈل کلیکشن کے لیے شو اسٹاپپر تھیں۔
شائستہ لودھی نے اس شو کے لیے انگوری اور گلابی رنگ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں۔
اس ہی کے ساتھ اداکارہ نے کل رات ایک گھڑی پہن رکھی تھی جو کہ ان کے جوڑے سے بھی کہی زیادہ مہنگی تھی۔
اس گھڑی کی قیمت کم از کم 19000 ڈالر بتائی جارہی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 40 لاکھ بنتی ہے۔
اس سے قبل 75ویں جشن آزادی کے موقع پر شائستہ لودھی نے پاکستانی عوام کو مفید مشورہ دیا تھا۔
شائستہ لودھی نے انسٹاگرام پر اپنی وڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم سالگرہ اور دیگر خاص مواقع پر یہ سوچتے ہیں کہ ہمیں ہمارے پیارے کیا تحفہ دیں گے تو آپ نے 14 اگست کو پاکستان کو کیا دینے کا سوچا ہے؟ 14 اگست کے موقع پر ہم بڑی بڑی باتیں اور دعوے کرتے ہیں، اگر ہم بہت ہی چھوٹے چھوٹے کاموں اور زندگی گزارنے کے انداز میں تھوڑی سی تبدیلی کرلیں تو اس سے اچھی بات کوئی نہیں ہوگی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شائستہ لودھی نے کہا کہ اگر ہم اپنی گلی محلے میں پھرنے والے جانوروں کا خیال کرلیں، گاڑی میں بیٹھ کر باہر کچرا نہ پھینکیں، اگر ہم باہر پڑے کچرے کو سمیٹ لیں تو آپ کے بچے اور دوسرے لوگ بھی اس عادت کو اپنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پودے بھی لگانے چاہئیں، کراچی کے موسم کو دیکھیے، بلوچستان میں آنے والے سیلاب کو دیکھیے، اس وقت ہمیں ماحول پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پودا نہیں لگاتے تو کم ازکم اپنے گھر اور محلوں میں لگے درختوں کو سوکھنے نہ دیں۔
شائسہ لودھی نے کہا کہ اگر ہم 2، 3 یا 4 چیزیں تبدیل کرلیں تو بڑی تبدیلی بھی آجائے گی، چلیے چھوٹے چھوٹے کاموں سے شروع کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News