
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نیلم منیر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر اور اداکار سمیع خان کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد دونون فنکاروں کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ تصاویر 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رانگ نمبر 2‘ کے ایک گانے کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو نازیبا حرکات کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دونوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،کسی نے کہا کہ دوسروں کے کلچر کو اپنانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے تو کسی نے انہیں مذہب اور کلچر کی یاد دلائی۔
واضح رہے کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News