Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہور ٹِک ٹاک اسٹار کو اطالوی شہریت مل گئی

Now Reading:

مشہور ٹِک ٹاک اسٹار کو اطالوی شہریت مل گئی

کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ٹِک ٹاکر کھابے لامے کو اطالوی شہریت مل گئی۔

کھابے لامے نے اٹلی کے شہر ٹیورن کے علاقے کِواسو میں رواں ہفتے اطالوی ریاست کے وفادار رہنے اور آئین اور قوانین کی پاسداری کا حلف اٹھایا۔

کھابے لامے کا خاندان سینیگال سے اس علاقے میں 21 سال قبل منتقل ہوا تھا۔

شہریت دیے جانے کے لیے منعقد تقریب میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے، میں آج سے پہلے بھی خود کو اطالوی محسوس کرتا تھا کیوںکہ میں ہمیشہ یہیں رہا ہوں اور میں نے جو حلف اٹھایا اس کے متعلق ذمہ داری کو سمجھتا ہوں، یہ محض الفاظ نہیں ہیں۔

Advertisement

گزشتہ برس نیویارک ٹائمز سے کی جانے والی گفتگو میں انہوں نے اپنے تاثرات کو عالمی زبان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میرا چہرا اور تاثرات ہیں جو لوگوں کو ہنساتے ہیں۔

واضح رہے کہ کھابے لامے نے اپنے ٹِک ٹاک کیریئر کا آغاز 2020 میں اٹلی میں لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوکری سے نکالے جانے کے بعد کیا تھا۔

ان دو سالوں میں انہیں ڈیجیٹل دنیا میں ڈرامائی عروج حاصل ہوا اور تیزی سے 14 کروڑ 80 لاکھ فالورز تک پہنچنے والے کھابے ٹِک ٹاک تخلیق کاروں کی فہرست میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر