تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائش پزیر عبدو روزک چھوٹے قد اور گلوکاری کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہیں ،ان کی عمر 18 سال جبکہ قد تقریباً 3 فٹ سے زائد ہے۔
رپورٹس کے مطابق عبدو روزک سلمان خان کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ جس کا نام اب تبدیل کر کے ‘بھائی جان’رکھا گیا ہے میں اہم کردار نبھائیں گے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عبدو روزک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘میں سلمان خان کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بہت خوش ہوں،میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ فلم کروں گا’۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
رپورٹس کے مطابق فلم بھائی جان کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے جبکہ یہ اگلے سال سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
