
پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی نے بیرونِ ملک لندن میں ایک کنسرٹ کیا۔
حرا مانی کی بیرونِ ملک لندن میں کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں بےعزتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ویڈیو میں حرا مانی اپنی پرفارمنس میں کانسرٹ کے شرکاء کو بھی شامل کرنا چاہ رہی تھیں مگر سامنے بیٹھے لوگ نہایت اُکتائے ہوئے اور خاموش نظر آئے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے گانے کے کچھ بول گا کر مائیک شرکاء کے سامنے کیا مگر سب چپ رہے۔
جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی، لیکن اس کے بعد بھی شرکاء چپ رہے۔
اسی دوران حرا مانی تھک ہار کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی ہیں جس پر ناظرین بھرپور ردِ عمل دیتے ہیں۔
اداکارہ نے اس لائیو پرفارمنس کے دوران مغربی لباس کا انتخاب کیا۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین حرا مانی پر خوب تنقید کر رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ حرا کو یاد ہونا چاہئیے کہ وہ ایک اداکارہ ہیں گلوکارہ نہیں جبکہ کچھ صارفین نے حرا مانی کے پہناوے پر تنقید کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News