
بالی ووڈ کے ہدایت کار انوراگ کشپ نے اداکار اکشے کمار کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انوراگ کشپ نے اداکارہ تاپسی پنوں کے موازنے پر انکشاف کیا ہے کہ اکشے کمار دنیا کے چھٹے امیر ترین اداکار ہیں۔
اداکارہ تاپسی پنوں اور انوراگ کشپ اپنی فلم ’دوبارہ‘ کی تشہر میں مصروف ہیں، اس دوران انٹرویو میں اداکاہ نے اکشے کمار سے اپنا موازنہ کیا۔
تاپسی پنوں نے کہا کہ وہ بھی اکشے کمار کی طرح بہت ساری فلمیں کر رہی ہیں لیکن ہم دونوں کو یکساں چیک نہیں ملتے، وہ زیادہ کماتے ہیں۔
تاہم انوراگ کشپ نے انکشاف کیا کہ اکشے کمار اس وقت دنیا کے چھٹے
انہوں نے کہا کہ اکشے کمار دنیا کے چھٹے امیر ترین اداکار ہیں، اس پر تاپسی نے فوراً جواب دیا کہ میں تو اُن کے قریب بھی نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ فوربس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار واحد بھارتی ہیں جو 2019ء میں دنیا میں زیادہ معاوضہ لینے والی امریکی فہرست میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News