
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایک تصویری ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گزشتہ دنوں شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار بہنوں نے ایک ساتھ نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔
اداکارہ ماورہ کا اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اُنہیں نہیں معلوم کہ اُن کی شادی میں مزید دو یا تین سال لگیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ میرے خیال میں اِن سب امور کا وقت لکھا ہوتا ہے، جب اللّٰہ نے اُن کی شادی کا وقت لکھا ہوگا تو اُن کی شادی ہو جائے گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ماورہ حسین کا اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں سے متعلق کہنا تھا کہ میرا ہونے والا شوہر والدہ کو بھی پسند ہونا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ اس کے علاوہ وہ میرے سمیت ہر عورت ،ہر انسان کا احترام اور ہر کسی کی عزت کرے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر میں اپنے کسی بھی خواب کو پانے کے لیے لگن ضرور ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News