
بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نے عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کےخلاف بھارت میں جاری بائیکاٹ کے مطالبوں پر ردِ عمل دے دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایکتا کپور نے کہا کہ’یہ بہت عجیب بات ہے کہ ہم اُن لوگوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بہترین منافع کماکر دیا ہے‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اُنہوں نے کہا کہ ’انڈسٹری کے تمام خانز (شاہ رخ خان، سلمان خان) اور خاص طور پر عامر خان لیجنڈ ہیں، ہم ان کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ عامر خان کا کبھی بائیکاٹ نہیں کیا جا سکتا، وہ ملک کے ایک نرم مزاج سفارتکار ہیں‘۔
خیال رہے کہ ایک وکیل نے پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کو فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے پروڈیوسر عامر خان، ڈائریکٹر ادویت چندن، اور فلم ڈسٹری بیوٹر پیراماؤنٹ پکچرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروادی ہے۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ونیت جندال نے الزام لگایا کہ عامر خان کی فلم میں کچھ ناگوار مناظر ہیں جن میں ہندوستانی فوج کی توہین کی گئی اور ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News