معروف پاکستانی اداکار نیر اعجاز کی زندگی کی چند ایسی باتیں ہیں جن کے بارے میں زیادہ تر لوگ نہیں جانتے۔
نیر اعجاز کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کے گیارہ بہن بھائی ہیں، نیر اعجاز کے بھائی سلامت علی ایک بہت مشہور کلاسیکل گلوکار ہیں جبکہ ان کی بیگم عذرا ریاض بھی کلاسیکل گائیکہ ہیں۔
اداکار کو ہم نے زیادہ تر ولن کے کرداروں میں دیکھا ہے لیکن ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر کردار میں جان ڈال دیتے ہیں ،نیر اعجاز بہت زبردست کرکٹ کھیلتے تھے اور وہ انڈر نائنٹین بھی کھیل چکے ہیں۔
زیادہ تر ولن کے کرداروں میں آنے کی وجہ سے نیر اعجاز کی فینز میں تعداد زیادہ تر خوبصورت خواتین کی تھی اور انہیں ایک ماڈل سے محبت ہوگئی تھی۔
انہوں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ یہ ماڈل کے گھر رشتہ کی نیت سے گئے لیکن وہاں اس کا رہن سہن دیکھ کر واپس آگئے اور خاموش ہوگئے۔

والدہ نے انہیں ایک بات سمجھائی کہ لڑکی وہ لے کر آؤ جس کو تمہاری فکر ہو ، نہ کہ وہ لاؤ جس کی تمہیں فکر لگی رہے کہ اب کہاں ہے۔
اداکار نے اپنی والدہ کی پسند سے شادی کی اور شادی والے دن لڑکی کا چہرہ دیکھا اور انہیں وہ پسند بھی آگئیں۔
شادی کے لئے انہوں نے اپنے سسر سے کہا تھا کہ آپ کی بیٹی کبھی آپ سے پیسے مانگنے نہیں آئے گی، نیر اعجاز کی شادی کو انیس برس ہوچکے ہیں اور یہ صاحبِ اولاد بھی ہوئے لیکن ﷲ کے حکم سے وہ اولاد واپس دنیا سے چلی گئی اور انہوں نے صبر کیا۔
نیر اعجاز اپنی والدہ کے اتنے قریب تھے کہ انہوں نے ایک سال تک کراچی کا کام نہیں پکڑا کہ والدہ کی طبیعت خراب رہتی ہے لیکن جیسے ہی والدہ بالکل ٹھیک ہوئیں تو اداکار کام کے سلسلے میں اسلام آباد چلے گئے اور انکی والدہ وینٹیلیٹر پر چلی گئیں۔

نیر اعجاز کے ہاتھوں میں ہی انکی والدہ کا دم نکلا اور انہیں والدہ کے غم سے سنبھلنے میں کافی وقت لگا، اداکار اپنے والد کے بھی بہت قریب تھے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک انتہائی سخی، نیک، اور ایماندار انسان تھے۔
اس ہی کے ساتھ نیر اعجاز اپنے بھائیوں کے بھی بہت قریب ہیں ،اس ہی وجہ سے اکثر ان کی اہلیہ بھی کہتی ہیں کہ بھائیوں کو دیکھ کر تم تو بیوی کو ہی بھول جاتے ہو۔
واضح رہے کہ آج کل معروف پاکستانی اداکار نیر اعجاز نے ایک کردار کے لیے اپنا وزن بہت کم کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
