Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرشمہ کپور کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

Now Reading:

کرشمہ کپور کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی میک اپ کے بغیر سیلفی نے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ کرشمہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی بغیر میک اپ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ موڈ قدرتی ہے، یعنی جیسی ہوں ویسی تصویر میں نظر آرہی ہوں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن  میں ایک صارف نے فلم کے گانےکے بول ’بھولی سی صورت‘ بطور تعریف لکھ دیے۔

Advertisement

بھارتی ریئلیٹی شو کی اداکارہ شیبانی ڈانڈیکر نے تصویر پر تبصرے کے لیے لفظ خوبصورتی کا استعمال کیا تو کرشمہ کے ایک مداح نے لکھا ’او میرے خدا، یہ 48 سال کی ہے۔ بہت ہی خوبصورت‘۔

ایک اور مداح نے کرشمہ کی تعریف کے لیے’قدرتی خوبصورتی‘ اور ’خوبصورتی جو وقت سے ماورا‘جیسے الفاظ استعمال کیے۔

یاد رہے کہ کرشمہ کپور جو رندھیر کپور کی بڑی صاحبزادی ہیں، نے 1991 میں فلم پریم قیدی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، اگلے برس اُنہوں نے فلم نشچے میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا۔

ان کی ہٹ فلموں میں جگر، اناڑی، راجا بابو، کلی نمبر1، ساجن چلے سسرال، جیت، راجا ہندوستانی شامل ہیں، انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اس دوران اپنے نام کیے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مشہور شوبز فیملی کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور 90 اور اُس کے بعد کی دہائی میں کامیاب اداکارہ رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر