Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟

Now Reading:

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرچکی ہیں جنہوں نے 70 سال تک تختِ برطانیہ پر راج کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الزبتھ دوم کی آخری رسومات پر جو خرچہ آیا، اس حوالے سے حتمی لاگت کا پتہ نہیں چل سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے اس تقریب کے حوالے سے صحیح قیمت کے بارے میں اب تک بتایا نہیں ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی سیکیورٹی کے ایک سابق افسر نے بتایا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران صرف سیکیورٹی پر 7.5 ملین ڈالر سے زیادہ لاگت آئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا یہ سب سے بڑا پولیسنگ آپریشن تھا جو برطانوی پولیسنگ کی جانب سے کیا گیا۔

سابق افسر کا کہنا ہے کہ لندن میں 2012 کے اولمپکس کی سیکیورٹی پر جتنی لاگت آئی تھی اس سے بھی زیادہ قیمت ملکہ کی آخری رسومات میں لگی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی لندن میں سرکاری طور پر آخری رسومات پیر کے روز ادا کی گئی تھیں، جس میں دنیا بھر سے 500 سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ملکہ الزبتھ دوم کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے 70 سال تک اپنا مخصوص ہئیر اسٹائل رکھا،  جس کے پیچھے چھپا راز ہم آپ کو بتائیں گے۔

ملکہ الزبتھ کا ہئیر اسٹائل مہر ڈاک ٹکٹ سے لے کر کرنسی نوٹوں تک ہر جگہ موجود ہے اور انہوں نے اپنے ہئیر اسٹائل کو کبھی تبدیل نہیں کیا۔

Advertisement

ملکہ یہ مخصوص ہئیر کٹ، ہئیر ڈریسر ایان کارمائیکل سے لیتی تھیں ، جو لندن کے کووینٹ گارڈن میں واقع ٹریور سوربے سیلون کے سینئیر اسٹائلسٹ ہیں۔

ہئیراسٹائلسٹ بین کوک کے مطابق ملکہ کا اپنا شیمپو اور سیٹ طریقہ تھا، بالوں کو دھونے کے بعد چھوٹے رولرز اٹالین بوائے تکنیک کے ذریعے مخصوص جگہوں پر لگائے جاتے تھے اور بال سوکھنے کے دوران یہ عمل بار بار دہرایا جاتا تھا۔

اس طویل عرصے میں ملکہ کے بالوں کا رنگ تبدیل ہوا، جو براؤن سے سرمئی اور پھر سفید ہوگیا۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دنیا بھر میں اپنی قابلِ رشک خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں، ان کے ملبوسات، جواہرات، جیولری اور اخلاقیات لوگوں کے لیے ایک مثال رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

Advertisement

ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن گئے اور ڈچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر