مشہور ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلگیچ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایسرا بلگیچ نے سفید رنگ کا انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور صوفے پر لیٹی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کی یہ تصاویر کسی میگزین کے لیے لی گئی تھیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایسرا بلگیچ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں توصارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کسی نے اداکارہ کی خوب تعریفیں کیں تو کسی نے انہیں لباس کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ایسرا بلگیچ نے ’ارطغرل غازی‘، ’رامو‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکای سے مداحوں کو متاثر کیا۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
