Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیم شو ’چھٹی کے بچے آپ سے اچھے‘ کی میزبانی ’احمد علی بٹ‘ کرینگے، ٹیزر دیکھیں

Now Reading:

گیم شو ’چھٹی کے بچے آپ سے اچھے‘ کی میزبانی ’احمد علی بٹ‘ کرینگے، ٹیزر دیکھیں

بول انٹرٹینمنٹ اپنے ناظرین کے لیے معلومات اور تفریح سے بھرپور ایک نیا منفرد اور دلچسپ گیم شو ’’چھٹی کے بچے آپ سے اچھے‘‘ لارہا ہے۔ 

پاکستان کا نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل اپنی ناظرین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئے دن نت نئے پروگرام نشر کرتا رہتا ہے اور بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرامز کی دلچسپ بات ہے کہ اس میں نہ صرف عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے بلکہ انہیں انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔

اس بار بول انٹرٹینمنٹ نے ایک منفرد گیم شو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو معلومات اور تفریح سے بھرپور ہوگا اور اس پروگرام میں بچوں کے ساتھ بڑی عمر کے افراد بھی شرکت کریں گے اور وہ موازنہ آج کی نئی نسل سے کریں گے۔

گیم شو کا میزبان کون؟ انتظار ختم، نام سامنے آگیا

بول انٹرٹینمنٹ کےاس نئے گیم شو ’’چھٹی کے بچے آپ سے اچھے‘‘ کی میزبانی پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈین احمد علی بٹ کے سپرد کر دی گئی ہے، جوکہ کسی تعریف کے محتاج نہیں ۔

Advertisement

 

گیم شو کا ٹیزر دیکھیں:

 بول نیٹ ورک پر گیم شو ’چھٹی کے بچے آپ سے اچھے‘ کا ٹیزر بھی جاری کردیا ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس پروگرام کا ماحول کیا ہوگا اور اس میں کس قسم کے سوالات کیے جائیں گے جب کہ یوٹیوب پر پروگرام کا ٹیزر جاری ہوتے ہی یہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامایب ہوگیا ہے۔

گیم شو ’چھٹی کے بچے آپ سے اچھے‘ میں  مختلف شخصیات شرکت کریں گی اور اس گیم شو میں اسکول کے بچوں کو بھی شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

Advertisement

گیم شو میں دو ٹیمیں  مدمقابل ہوں گی اور سامنے کھڑے امیدوار سے چھٹی کلاس کی کتاب سے مختلف سوالات کیے جائیں گے اوراس دوران ان کی ٹیم کے بچے ان کی بھرپور رہنمائی کریں گے جب کہ جیتنے والی ٹیم کو مختلف تحائف بھی دیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر