پاکستان کی مشہور ماڈل ایان علی کی جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ایان علی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement




شئیر کی گئی ویڈیو میں ماڈل کو جم میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے ورک آؤٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔

ایان علی سخت ورزش کر کے اپنے وزن میں بڑی کمی لانے میں کامیاب ہو گئیں جسے دیکھ کر ان کے مداح بہت متاثر ہورہے ہیں اور انہیں سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایان علی نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز 2010 میں کیا تھا اور بہترین فیمیل ایمرجنگ ماڈل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کیس نے ان کا کیریئر ختم کر دیا۔
ایان علی نے ڈپریشن اور بڑھتے ہوئے وزن کے حوالے سے اپنی جدوجہد شروع کر دی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) کا شکار تھیں جس کے بعد ان کا وزن 60 کلو سے 100 کلو تک چلا گیا تھا لیکن اب وہ اپنی سخت ورزش کے معمول کے بعد 58 کلوگرام ہو چکی ہیں۔
ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جعلی سیاسی کیس کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں۔
ایان علی نے بتایا تھا کہ لوگ انہیں شرمندہ کرتے تھے لیکن اب وہ اپنے پرانے وزن پر واپس آگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
