Advertisement
Advertisement
Advertisement

فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو اداکاری میں کتنے نمبر دیے؟

Now Reading:

فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو اداکاری میں کتنے نمبر دیے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار فردوس جمال نے  اداکار ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دیے۔

ادکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

شو کے دوران میزبان نے فردوس جمال سے کہا کہ آپ کے سامنے میں 5 نام لوں گا، آپ نے بغیر سوچے سمجھے ان اداکاروں کو 10 میں سے نمبر دینے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Showbizmania (@_showbizmania)

Advertisement

فردوس جمال نے اداکار فیصل قریشی کا نام لینے پر اُنہیں 4 نمبر دیے، اعجاز اسلم کے نام پر بھی 4 نمبر کے آس پاس دیے۔

جب ہمایوں سعید کا نام آیا تو فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اُس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے اور نہ ہی کردار ، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے۔

معروف و سینئر اداکار سہیل احمد کا نام لیے جانے پر فردوس جمال نے انہیں 10 سے بھی اوپر یعنی 12 نمبر دیے۔

Advertisement

اداکار نعمان اعجاز کو 10 میں سے 5 سے 6 نمبر دیتے ہوئے فردوس جمال کا کہنا تھا کہ 4 نمبر تو اُن کے شخصیت کے ہیں باقی دو نمبر اداکاری کے لگا لیں۔

اس سے قبل فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیے گئے متنازع بیان پر وضاحت دی تھی ۔

 فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں انہوں نے ادکاری اور سیاست سمیت مختلف موضوعات پر بات کی تھی۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی سے جلتا ہوں، میرا کسی کو کچھ کہنا ذاتی دشمنی میں شمار نہ کیا جائے، میں ٹیکنیکل بندہ ہوں اور ٹیکنیکل بات ہی کرتا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو ایک ٹیکنیشن کی نظر سے دیکھتا ہوں ،لوگوں کو جو اچھی نظر آتی ہے مجھے وہ بری لگتی ہے۔

Advertisement

میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان والا آپ کا پرانا بیان بھی اسی نکتے پر مبنی تھا؟

جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا تصور 16 سے 17 سالہ لڑکی کا ہوتا ہے، عورت اور ہیروئن میں فرق ہے، اس لیے میں نے ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا وہ عورتوں والے کردار کریں۔

اداکار نے کہا کہ میرا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا وہ بوڑھی یا عمر رسیدہ ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں ایک پروگرام میں فردوس جمال نے ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، وہ ہیروئن کے کرداروں میں مناسب نہیں لگتیں، انہیں ماں کے کردار نبھانے چاہئیں۔

Advertisement

فردوس جمال ایک تجربہ کار پاکستانی اداکار ہیں جو اپنی شاندار اداکاری کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہندکو ڈراموں سے کیا اور 300 سے زائد ٹیلی ویژن ڈراموں اور 150 اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر