
پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ خان دریا میں پلاسٹک پھینکنے کے معاملے پر اداکارہ ریشم کی حمایت میں بول پڑیں۔
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم کی مچھلیوں کیلئے کھانے کیساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ ایک پُل پر اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر پلاسٹک کی تھیلی سے گوشت کے ٹکڑے اور پھر ڈبل روٹی نکال کر دریا میں مچھلیوں کے لیے پھینکتی ہیں۔
ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں۔یہ وہ عمومی رویہ ہےجس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے اور ہمیں اس کا نہ احساس ہے نہ دکھ۔افسوس!! pic.twitter.com/xhGPC8rMEi
Advertisement— Asma Azam (@AsmaAzam71) September 12, 2022
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ نے گوشت اور ڈبل روٹی سے بھری پلاسٹک کی تھیلیاں خالی ہونے پر انہیں بھی دریا میں پھینک دیا۔
جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی صارفین نے ریشم کو ماحولیاتی اور آبی آلودگی کے نقصانات سے آگاہ نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لیا۔
کڑی تنقید کا نشانہ بننے پر اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کر کے معذرت کرلی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم انسان ہیں اور غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں، اس میں کوئی بڑی بات نہیں کہ لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں، مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا۔
معذرت کرنے کے باوجود سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نہیں بخشا اور اُن پر تنقید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
جس کے بعد پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ خان نے دریا میں پلاسٹک پھینکنے کے معاملے پر اداکارہ ریشم پر کی جانے والی سخت تنقید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچرے کو غلط جگہ پھینکنا پاکستان کا پرانا اور عام مسئلہ ہے۔
ارمینہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ریشم نے اپنی غلطی پر دوبار معافی مانگی جبکہ بطور پاکستانی ہمارے ذہن میں کچرے کو ہر جگہ پھینکنے کی بات رہتی ہے اور ہم میں سے ہر کوئی کبھی نہ کبھی ایسا کر بھی چکا ہے اور کچرے کو غلط جگہ پر پھینک بھی چکا ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ معافی مانگے جانے کے باوجود ریشم پر سخت تنقید پاکستانیوں کے ایک اور سنگین مسئلے کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ثابت ہو رہا ہے کہ ہم نہ صرف کچرا عام جگہوں پر پھینکتے ہیں بلکہ دوسروں کو تنگ بھی کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اسٹوری میں سوال بھی کیا کہ دوسرے لوگوں کو کچرا پھینکنے پر گالیاں دینے والے افراد میں سے کتنے ایسے لوگ ہوں گے جو کچرا صاف کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے؟
ارمینہ خان نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ آئیں اور اپنے کام سے ثابت کریں کہ وہ صفائی پسند اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہیں ہیں۔
معروف اداکارہ نے ایک اور اسٹوری میں واضح طور پر لکھا کہ وہ سچ میں ایسے افراد کو پسند نہیں کرتیں جو دوسروں کو تنگ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News