Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ الزبتھ دوم کے مشہور ہئیر اسٹائل کے پیچھے کیا راز چھپا تھا؟

Now Reading:

ملکہ الزبتھ دوم کے مشہور ہئیر اسٹائل کے پیچھے کیا راز چھپا تھا؟

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کرچکی ہیں جنہوں نے 70 سال تک تختِ برطانیہ پر راج کیا تھا۔

انہوں نے 70 سال تک اپنا مخصوص ہئیر اسٹائل رکھا،  جس کے پیچھے چھپا راز ہم آپ کو بتائیں گے۔

ملکہ الزبتھ کا ہئیر اسٹائل مہر ڈاک ٹکٹ سے لے کر کرنسی نوٹوں تک ہر جگہ موجود ہے اور انہوں نے اپنے ہئیر اسٹائل کو کبھی تبدیل نہیں کیا۔

ملکہ یہ مخصوص ہئیر کٹ، ہئیر ڈریسر ایان کارمائیکل سے لیتی تھیں ، جو لندن کے کووینٹ گارڈن میں واقع ٹریور سوربے سیلون کے سینئیر اسٹائلسٹ ہیں۔

Advertisement

ہئیراسٹائلسٹ بین کوک کے مطابق ملکہ کا اپنا شیمپو اور سیٹ طریقہ تھا، بالوں کو دھونے کے بعد چھوٹے رولرز اٹالین بوائے تکنیک کے ذریعے مخصوص جگہوں پر لگائے جاتے تھے اور بال سوکھنے کے دوران یہ عمل بار بار دہرایا جاتا تھا۔

اس طویل عرصے میں ملکہ کے بالوں کا رنگ تبدیل ہوا، جو براؤن سے سرمئی اور پھر سفید ہوگیا۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دنیا بھر میں اپنی قابلِ رشک خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں، ان کے ملبوسات، جواہرات، جیولری اور اخلاقیات لوگوں کے لیے ایک مثال رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن گئے اور ڈچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر