معروف جرمن فٹ بالر لورس کیریئس پر کھیل کے حوالے سے قسمت ان دنوں نامہربان ہے، کیونکہ لیورپول فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد انہیں کسی بھی کلب نے مستقل طور پر ہائر نہیں کیا اور مجبوراً انہیں نیوکاسل فٹ بال کلب کے ساتھ قلیل مدتی معاہدہ کرنا پڑا ہے، جو رواں سال دسمبر تک رہے گا۔
تاہم معروف امریکی اداکارہ میا خلیفہ کے حوالے سے لورس کا نام خبروں میں آ رہا ہے۔
ایک نجی اخبار کے مطابق یہ انکشاف منظرعام پر آیا ہے کہ ایک بار میا خلیفہ نے سوشل میڈیا پر لورس کیریئس کو ایک میسج بھیجا تھا جس سے عندیہ ملتا تھا کہ وہ لورس کے ساتھ تعلق میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
میا خلیفہ کی طرف سے یہ میسج انہیں چیمپیئنز لیگ کے فائنل میچ سے قبل بھیجا گیا تھا جس میں لورس کی ٹیم لیورپول اور رئیل میڈرڈ مدمقابل تھیں۔
میا خلیفہ کی طرف سے یہ میسج موصول ہونے کے بعد لورس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میا خلیفہ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”انعام پر نظر۔“
اس تصویر پر میا خلیفہ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”کیا یہ انعام ہے؟ کیوں۔ “
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
