
ودیا بالن بھارتی بالی وڈ فلمی اداکارہ ہے، انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز بالی وڈ فلم سے کیا ہے جس کے لئے وہ فلم فیئر اعزاز اور قومی فلمی اعزاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازی گئی ہیں۔
اداکارہ ودیا بالن کی ایک ویڈیوتیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میڈیا کی جانب سے ان کے وزن کم کرنے کے حوالے سے سوال کیا جا رہا ہے جس پر ادکارہ ودیا نے خاموشی توڑی اور جواب دیا کے آپ لوگوں کو اپنی سوچ بدلنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یاد رہے اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ہارمونز کا شکار ہونے کے باعث شروع سے ہی موٹی تھیں اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہیں اپنے موٹے جسم سے نفرت ہونے لگی تھی۔
ودیا بالن نے بتایا ہے تھا کہ ان کا بڑھا ہوا جسم فلمی دنیا کے لئے مسئلہ بھی بن چکا تھا اور انہیں موٹی لڑکی‘ کے طور پر پہنچانا جانا لگا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن اور جسامت کے باعث شرمندگی کا شکار تھیں لیکن کچھ عرصے بعد انہیں خود سے محبت کا احساس ہونے لگا تھا اور ان کا جسم ان کے لئے قابل قبول تھا۔
ودیا بالن نے بتایا کہ انہیں اب تک ادا کیے گئے متعدد تمام کردار پسند ہیں ۔
اسکے علاوہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب ان کی بولڈ فلم کو ان کے والد نے دیکھا تو انہوں نے نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی پر بھی بات کی اور کہا تھا کہ ان کی ازدواجی زندگی کو 8 سال گزر چکے ہیں اور انہوں نے ان سال میں ہر سال ماضی کے مقابلے زیادہ محبت پائی ہے۔
ودیا بالن کا شمار بھارت کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے فربہ ہونے کے باوجود نہ صرف شاندار اداکاری کی بلکہ کرداروں سے لوگوں کی سوچ بھی بدلی ہے۔
ودیا بالن نے اگرچہ انتہائی کم عمری میں 1995 میں ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News