
مذہب کے لیے شوبز کو خیر باد کہنے والی معروف اداکارہ نور بخاری ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کے پاکستان آنے پر شرمندہ ہیں۔
نور بخاری کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر عجیب سی شرمندگی ہو رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنے ملک کے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نام نہاد اداکار جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے سوائے حدیقہ کیانی اور ریشم کے، آپ ان جعلی اداکاروں کو فالو کرنا بند کریں۔
واضح رہے کہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی 20 ستمبر کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔
انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News