معروف میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق کہانی سنادی۔
حال ہی میں طوبیٰ انور نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کیسے آئی تھیں؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 18 برس کی بھی نہیں تھیں جب انہوں نے میڈیا کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔
طوبیٰ انور نے بتایا کہ وہ عامر لیاقت سے شادی سے بہت پہلے سے میڈیا انڈسٹری میں آف اسکرین کام کر رہی تھیں اور وہ شادی اور اداکاری سے قبل 6 سال تک پروڈکشن کے شعبے سے منسلک رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے دو سال گزرنے کے بعد انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ زندگی میں کچھ نیا کیا جائے لیکن اس دوران میڈیا ہاؤس جاتی تھی مگر شادی کے دو سال بعد باقاعدہ آڈیشن دیا تھا۔
اداکارہ کا تنقید سے متعلق کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی میں شاید بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں کرتے مگر اگر آپ اپنے ناپسندیدہ شخص کے لیے سوشل میڈیا پر کچھ منفی لکھتے ہیں تو آپ خود ہی منفی شخصیت کے مالک ہیں اور آپ بغض سے بھرے ہوئے ہیں۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ پہلے مجھے خود پر ہونے والی تنقید سے تکلیف ہوتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر معاملے پر خاموشی رکھتی ہوں اور آج تک ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے کیوںکہ تنقید اور نفرت ایک آگ ہے جس میں آپ مواد ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی، اور میں نہیں چاہتی کہ میں اپنے ذاتی معاملات کو ایک سرکس بناؤں۔
واضح رہے کہ رواں سال 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
