Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ شائستہ لودھی ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے پریشان

Now Reading:

اداکارہ شائستہ لودھی ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے پریشان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے پریشان ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2 میٹروپولیٹن شہروں کراچی اور راولپنڈی میں دو باتیں مشترک ہیں کہ ان کی آبادی بڑی اور وسائل محدود ہیں، ہر سال کی طرح دونوں شہر ڈینگی وائرس کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں صرف ستمبر میں 9 اموات اور تقریباً 1400 سے زائد ڈینگی کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں 5 اموات اور 750 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر روز اس ملک میں تباہی کے نئے ریکارڈ ٹوٹتے ہیں، ہر موسم گرما میں ہم ڈینگی کے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زندہ رہنے کیلئے ایک مستقل جنگ جاری ہے جبکہ ریاست ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کم سے کم اقدامات کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ کی یہی صورتحال ہے نہ صرف ڈینگی بلکہ ملیریا اور ڈائریا بھی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے مزید کہا کہ سرکاری اور نیم سرکاری اسپتالوں میں بیڈز کم پڑ گئے ہیں، بڑی تعداد میں اموات ہو رہی ہیں، خاص طور پر بچوں کیلئے بہت برا وقت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر