ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔
انجلینا جولی اقوام متحدہ کمشن براے مہاجرین کی خصوصی نمائندہ ہیں اور ان کے پاکستان دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف و امدادی سرگرمیوں کو بہتر بنانا ہے۔

اداکارہ سندھ دادو پہنچی ہیں جہاں وہ پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے اقوام متحدہ ہائی کمشن براے مہاجرین کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔
انجیلنا جولی نے آج دادو میں سیلاب زدہ علاقے کا ہوائی جائزہ لیا اور انہوں نے کشتی کے ذریعہ بھی سیلابی علاقے کا دورہ کیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھیں گی جہاں 30 ملین سے زائد لوگ بے گھر ہیں اور 40 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوا ہے۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی خیر سگالی سفیر بننے کے بعد بھی کئی بار ملک کا دورہ کر چکی ہیں۔
انہوں نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010 میں بڑے سیلاب کے بعد کیا تھا جس نے ملک کے کچھ حصوں کو تباہ کیا تھا۔
اس سے پہلے بھی وہ پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کی دہائیوں سے جاری حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے تین بار ملک کا دورہ کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
