مشہور ترکش سییریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا اہم کرداسر ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلگیچ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایسرا بلگیچ نے سیاہ رنگ کا انتہائی شرمناک لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کسی گھر کی چھت پر کھڑی ہوئی ہیں۔
ایسرا بلگیچ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کسی نے ان کی خوب تعریف کی جبکہ کچھ نے انہیں لباس کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ایسرا بلگیچ نے ’ارطغرل غازی‘، ’رامو‘ اور کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
