
بھارتی تامل اداکارہ پولین جیسیکا نے اپنے چنئی کے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
اداکارہ نے خودکشی سے قبل اپنا آخری پیغام ڈائری میں لکھا تھا لیکن موت کی وجہ سامنے آنا ابھی باقی ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق انہوں نے محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہر زاویے سے کیس کی تفتیش جاری ہے، سی سی ٹی وی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی نعش کو سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے جس کے بعد نعش ان کے آبائی گھر بھیج دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News