
پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے سیلاب متاثرین کو مدد نہ پہنچنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ ملک میں بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب اور اس سے متاثرہ خاندانوں کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے حکومت پر برس پڑیں۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1567822657294372865?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567822657294372865%7Ctwgr%5Ef105a70277d9eb8ceee9ea827e46a0d7c294b987%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1134291
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سیلاب سے متاثرہ خاندان کی ایک برس کی بچی جو کہ پوری رات بھوک سے روتی رہی اور پھر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، اس خبر پر اداکارہ نے انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ارمینا خان نے ایک اور ٹوئٹ میں سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد پر حکومت سے سوال کیا کہ امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟۔
Where’s all the aid money? Why are people still dying?
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) September 8, 2022
جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حکومتی امدادی کارروائی سے نالاں دکھائی دیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ 2005 کے زلزلے میں ملنے والی عطیات کی طرح یہ بھی کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائے گی جبکہ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ لوگ اُس وقت تک عطیات جمع کرتے رہیں گے جب تک لندن میں فلیٹ خریدنے کے قابل نہیں ہوجاتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News