Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاطف اسلم کی کامیابی کے پیچھے کس معروف پاکستانی اداکار کا ہاتھ ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

Now Reading:

عاطف اسلم کی کامیابی کے پیچھے کس معروف پاکستانی اداکار کا ہاتھ ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار عاطف اسلم کو نہ صرف پاکستان میں شہرت ملی بلکہ پوری دنیا ان کے گانوں اور آواز کی دیوانی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والےشمعون عباسی 20 سال سے زیادہ عرصے سے معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں،اداکاری میں قدم رکھنے سے پہلے وہ ایک ہدایت کار اور پروڈیوسر تھے جنہوں نے کئی بڑے ناموں کو منظرعام پر لانے میں بڑا کردار ادا کیا۔

بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی انسٹا شو‘ میں متھیرا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ عاطف اسلم کے اتنے کامیاب ہونے کی وجہ شمعون عباسی ہیں۔

متھیرا نے شمعون عباس سے پوچھا کہ جب کوئی آپ کی وجہ سے مشہور ہو جاتا ہے تو آپ کریڈٹ کیوں نہیں لیتے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ میں ایک ہدایت کار ہوں اور باصلاحیت لوگوں کو تلاش کرنا میرا کام ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے کنگ میکر کہتے ہیں، یہ نسل مجھے ایک اداکار کے طور پر جانتی ہے لیکن میں ایک ہدایت کار ہوں اور  ٹیلنٹ تلاش کرنا میرا کام تھا۔

شمعون عباسی نے کہا کہ میں عاطف اسلم کو جانتا تھا، اس وقت عاطف اور ان کے دوست گوہر اپنے گانے ’عادت‘ اور اپنے بینڈ کے نام جل پر لڑتے تھے، میں نے عاطف اسلم  سے کہا کہ بینڈ سے الگ ہو جاؤ اور اپنا میوزک بنانا شروع کرو، پھر اس نے ’لمحے‘ گانے کو پروڈیوس کیا، جسے میں نے سنا اور میں حیران ہوگیا ، میں نے سوچا کہ یہ گانا کسی انڈین فلم کا ہوگا اور پھر ہم نے مہیش بھٹ سے رابطہ کیا اور انہیں اس گانے کی سی ڈی دی۔

شمعون عباسی نے مزید کہا کہ اس کے بعد عاطف اسلم کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر