Advertisement
Advertisement
Advertisement

کونسی اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا؟

Now Reading:

کونسی اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا؟

ہالی ووڈ کی چند مشہور اداکارائیں جنہوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا کردار ادا کیا تھا۔

ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی پر کئی فلمیں اور ٹی وی سیریز بنائی جا چکی ہیں، جن میں نامور ہالی ووڈ اداکاراؤں نے ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔

برطانوی ٹیلی فلم پلے ہاؤس پریزنٹ: واکنگ دی ڈاگز میں اداکارہ ایما تھامسن نے ملکہ الزبتھ دوم کا کردار ادا کیا تھا۔

اسٹیج ڈرامے دی آڈینس میں اداکارہ ہیلن میرن اور کرسٹن اسکاٹ تھامس دونوں نے بالترتیب ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

کرسٹن سکاٹ تھامس نے 2015ء میں لندن کے اپولو تھیٹر میں اس کردار کو سنبھالا تھا۔

ملکہ برطانیہ کی زندگی اور ان کی میراث پر مبنی نیٹ فلکس کی سیریز دی کراؤن سب سے مشہور سیریز ہے۔

سیریز دی کراؤن کے سیزن 3 اور 4 میں اداکارہ اولیویا کولمین نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا اور بہترین اداکاری پر ایمی ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ نیٹ فلکس کی سیریز دی کراؤن میں ملکہ کا کردار ادا کرنے والی پہلی اداکارہ کلیئر فوائے تھیں جنہوں نے ملکہ کا کردار ادا کرنے پر گولڈن گلوب اور اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ جیتا۔

Advertisement

سیریز کا پریمیئر 2016ء میں ہوا اور کلیئر فوائے نے اس سیریز کے پہلے دو سیزنز میں کام کیا۔

اسٹیفن فریئرز کی 2006ء میں ریلیز ہونے والی فلم دی کوئین میں  اداکارہ ہیلن میرن نے ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکارہ نے اس فلم میں اپنی شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ بھی جیتا جبکہ اس فلم کو بہترین فلم، بہترین اوریجنل اسکرین پلے اور بہترین ہدایت کاری کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر