
ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے ساتھ خاتون کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر خلیل الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو کے دوران لیک ہونے والے آڈیو سکینڈل پر خصوصی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے، میں اس لیک ہونے والے آڈیو سکینڈل کے حوالے سے پہلا اور آخری انٹرویو دے رہا ہوں تاہم میں وضاحت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں جب میں نے حقوق نسواں کے خلاف آواز اٹھائی تو انہوں نے مجھ سے بات نہیں کی اور مجھے ٹال دیا لیکن میرے خلاف پروگرامز لگائے اور ایک مقبول اینکر (عامر لیاقت) نے میری توہین کی، اللہ ان کی روح کو سکون دے کیونکہ انہوں نے بعد میں مجھ سے معافی مانگ لی تھی۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں ایک گناہ گار انسان ہوں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی بہتری کے لیے کام کرتا ہوں، صرف اللہ جانتا ہے کہ میں کون ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو 3 سال پہلے لیک ہوئی تھی لیکن اس وقت اسے دبا دیا گیا اور اب دوبارہ لیک کی ہے، اسے ہائپ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈرامہ نویس کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا، اپنے ملک میں اور اپنے تصور کے ساتھ کھڑا ہوں، میں بہت سے محاذوں پر لڑ رہا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں منتخب ہوں اور ایسی سازشوں کا سامنا کروں گا تو اب یہ میری کردار کشی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی تھی جسے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان سے جوڑا جا رہا تھا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں خلیل الرحمان قمر ایک خاتون سے پوچھتے ہیں کہ آپ ملنے کیوں نہیں آئیں؟ جس پر شادی شدہ خاتون جواب دیتی ہے کہ میں اکیلی آنا چاہتی تھی مگر میرا شوہر بھی ساتھ جانے کے لئے تیار ہوگیا۔
جس پرخلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں آنا تھا تو ایک میسج کر دیتی، جس پر خاتون کہتی ہے کہ آپ کو یقین نہیں تو میں اپنی تصویر بھیج دیتی ہوں۔ تاکہ آپ کو یقین ہو جائے کہ میں تیار بیٹھی ہوں۔
خاتون نے کہا کہ آپ کے پاس آرہی تھی مگر شوہر نے ساتھ جانے پر اصرار کیا،اب میں شوہر سے بھی ناراض ہو کر بیٹھ گئی ہوں، اگر شوہر میرے ساتھ آتے تو میں آپ کو میسج کر کے بتا دیتی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جس پر خلیل ارلرحمان قمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے، تصویر بھیجنا چاہتی ہو تو بھیج دو تمہیں دیکھ کر اچھا لگے گا۔ اگر آج نہیں تو کل یا پرسوں مل لیں گے، جب کوئی مسئلہ نہ ہو اور دماغی سکون ہو تب مل لیں گے۔
ڈرامہ نگار خاتون سے محبت کی باتیں کرتے نظر آئے تاہم اب خلیل الرحمان قمر کی اس گفتگو کو سوشل میڈیا صارف زیر بحث لا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News