بھارت میں 67 ویں فلم فیئر ایوارڈز 2022 ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں منعقد ہوئے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کی چمک دمک اور گلیمرز لک کو دیکھنے ہزاروں شائقین تقریب کا حصہ بنیں ۔
یہ سال کے ان اوقات میں سے ایک ہے جہاں بھارتی اداکار اور اداکارائیں فینسی اور مہنگے ترین لباس کا انتخاب کرتے ہیں لیکن اس دفعہ فنکاروں کے کپڑوں کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔
آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں فنکاروں کی تصاویر پر جو ایوارڈز کے دوران لی گئیں
دیا مرزا


اداکارہ کی یہ تصاویر دیکھ کر مداحوں نے کہا کہ ایسالگ رہا ہے کہ جنگل کے پتوں سے لباس تیار کیا ہوا ہے۔
رنویر سنگھ

رنویر سنگھ کی سرخ لباس میں تصویر دیکھ کر صارفین نے کہا کہ یہ اصل ’لال سنگھ چڈھا‘ہے۔
جیسلین رائل

اداکارہ کی تصویر پر صارفین نے کہا کہ ’جب آپاٹھیں اور جینز پہنا بھول جائیں‘۔
ٹاپسی پنو

ٹاپسی پنو کی تصویر پر صارفین نے کہا کہ انہوں نے ایسا لباس پہنا ہے کہ لگتا ہے کہ خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
جیکی شروف

معروف اداکار جیکی شروف کو صارفین نے ہالی وڈ اسٹار جاہن وین سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اداکار اپنی کاؤ ہیٹ پہنا بھول گئے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا

معروف اداکارہ کا لباس دیکھ کر صارفین نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اپنے بڑے بھائی کا لباس پہن کر آگئی ہیں۔
کرن جوہر

صارفین نے کہا کہ کرن جوہر ایسا لباس پہن کر کھڑے ہوئے ہیں جیسے ان کی ماں نے بولا ہو ’میرا راجا بیٹا سب سے پیارہ ہے‘۔
تنیشا مکرجی

اداکارہ تنیشا مکرجی کا لباس دیکھ کر صارفین نے کہا کہ ’اداکارہ کا درزی بہت جلدی میں تھا اس لیے اس نے ایسا عجیب لباس سلائی کیا‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
