Advertisement
Advertisement
Advertisement

اروشی روتیلا نے کرکٹر رشبھ پنٹ سے معافی مانگ لی؛ ویڈیو وائرل

Now Reading:

اروشی روتیلا نے کرکٹر رشبھ پنٹ سے معافی مانگ لی؛ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اورشی روتیلا کرکٹر رشبھ پنٹ سے معافی مانگ رہی ہیں۔

https://twitter.com/superking1815/status/1569653588049428480?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1569653588049428480%7Ctwgr%5Ebbb491fa7d0c62155b71a922c27c14c3bcf54f8e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1135822

ویڈیو میں ایک صحافی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اروشی، آپ رشبھ پنٹ کو کیا پیغام دینا چاہیں گی۔

جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ مجھے معاف کردیں۔

Advertisement

گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اروشی روتیلا اور رشبھ پنٹ کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔

 اداکارہ نے دعوٰی کیا تھا کہ ایک ’آر پی‘ نامی شخص نے ان سے ملنے کے لیے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ دہلی میں ایک شوٹنگ کے دوران اُنہیں تیار ہونے میں زیادہ وقت لگا اور اس دوران ایک صاحب ہوٹل کی لابی میں آئے لیکن وہ اپنی شوٹنگ کے بعد اپنے کمرے میں جاکر سوگئیں اور اُنہوں نے کوئی فون کال بھی ریسیو نہیں کی، اس لیے ملنے کے لیے جو صاحب آئے تھے اُنہیں کافی انتظار کرنا پڑا۔

اس انٹرویو کے بعد بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ نے اپنی  انسٹا اسٹوری میں لکھا تھا کہ لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن۔

جس کے بعد اروشی نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ چھوٹو بھیا کو کرکٹ کھیلنا چاہئیے، میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔

یاد رہے کہ اروشی روتیلا نے کچھ عرصے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ وہ رشبھ پنٹ کو ڈیٹ کررہی ہیں لیکن رشبھ پنٹ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے اُنہیں سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر