
ایک برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔
برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے رشتہ توڑا ہے۔
برطانوی ماڈل کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں اور ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔
ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموش ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News