
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ و پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بیٹوں سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
گزشتہ دنوں ٹورنٹو میں ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کا پریمیئر شو ہوا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اس موقع پر اپنی فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پاکستانی عوام اور اس کی ثقافت سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک میں اور میرے بیٹے پاکستان میں رہے ہیں اور ہم آدھے پاکستانی ہیں۔
جمائما کا کہنا تھا کہ اس دوران میں نے جو پاکستان میں دیکھا میں اس سے متاثر ہوئی اور پاکستان کی ثقافت کافی دلچسپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم سے حاصل ہونے والی رقم میں پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کے لیے عطیہ کروں گی۔
یاد رہے کہ جمائما گولداسمتھ کی اس فلم میں اداکارہ سجل علی، للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، جو آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News