Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیروز خان کی علیحدگی؛ اداکارہ عفت عمر نے اداکار سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا

Now Reading:

فیروز خان کی علیحدگی؛ اداکارہ عفت عمر نے اداکار سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و معروف میزبان عفت عمر نے اداکار فیروز خان پر کڑی تنقید کی ہے۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان کی اپنی اہلیہ سیدہ علیزے سے علیحدگی ہوگئی۔

علیحدگی کے بعد فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان خان نے ان کے ساتھ چار سال سے جاری بدسلوکی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

علیزے سلطان نے کہا کہ بعض اوقات مجھے گھریلو تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بچوں کے مستقبل کی وجہ سے طلاق کا انتخاب کرنا پڑا، میں اپنے بچوں کی پرورش خراب ماحول میں نہیں کرنا چاہتی۔

Advertisement

علیزہ سلطان خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوری کہانی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری چار سال کی شادی سراسر افراتفری کا شکار تھی۔

اس عرصے میں مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے علاوہ مجھے اپنے شوہر کے ہاتھوں بے وفائی، بلیک میلنگ اور رسوائی بھی برداشت کرنی پڑی۔

غور و فکر کے بعد میں اس افسوسناک نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی، میرے بچوں کی فلاح و بہبود نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ میں نہیں چاہتی کہ وہ زہریلے، غیر صحت مند اور پرتشدد گھرانے میں پروان چڑھیں، مجھے ڈر ہے کہ ان کی ذہنی نشوونما اور زندگی کا نقطہ نظر اس طرح کے مخالف ماحول کے سامنے آنے سے منفی طور پر متاثر ہوگا۔

اہلیہ کا بیان سامنے آنے کے بعد اداکارہ عفت عمر نے بھی فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Advertisement

عفت عمر نے جاری سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ “میں مکمل طور پر فیروز کی اہلیہ (علیزا ) کے ساتھ ہوں، فیروز خان کے ساتھ کام کر چکی ہوں لہٰذا باآسانی بدسلوکی کو تصور کر سکتی ہوں”۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر