
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نول سعید نے پہلی بار ارسلان فیصل کے ساتھ بریک اپ کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بریک اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکا نام نہیں لوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ستاروں پر یقین رکھتی ہوں جس پر میزبان نے کہا کہ جس سے آپ کا بریک اپ ہوا اسکا کیا ستارہ تھا؟ اور کیا وہ میچ ہو رہا تھا یا نہیں؟
میزبان کی جانب سے کیے گئے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میچ نہیں تھا اسی لیے تو وہ اس وقت ساتھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پیار میں اندھی ہو گئی تھی اور میں نے ستارے نہیں دیکھے تھے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کے مطابق انکا کا بریک اپ ارسلان فیصل سے ہوا۔
اس سے قبل اداکارہ نول سعید نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔
تصاویر میں انہوں نے لائٹ گرین رنگ کا گلیمرس لباس پہنا ہوا تھا اور خوبصورت انداز اپنائے فوٹو شوٹ کروا رہی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصاویر سامنے آنے پر ان کے چاہنے والوں نے اداکارہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والے ایموجز بنائے اور ساتھ ہی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نوال سعید نے وقتاً فوقتاً ثابت کیا ہے کہ وہ کافی بے مثال اداکار ہیں ، ان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، وہ سوشل میڈیا پربھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News