پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مریم انصاری اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے۔
حال ہی میں ادکارہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم انصاری نے سیاہ رنگ کا انتہائی شرمناک لباس زیب تن کیا ہوا ہےجس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے انہیں خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ انسان کم از کم سر پر دوپٹہ ہی لے لیتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان کی اہلیہ ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’فریاد‘،’رومیو ویڈز ہیر‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
