بھارت کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر پاکستان کی سپر ہٹ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ دیکھنے سنیما پہنچ گئے۔
کرن جوہر کی فلم دیکھتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں وہ سنیما میں بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں۔
بالی وڈ فلمساز کی تصویر معروف انسٹاگرام پیج ‘انسٹینٹ بالی وڈ’ نے اسٹوری پر شیئر کی جس میں کرن جوہر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
کرن جوہر کی تصویر پر پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایک صارف نے لکھا کہ کرن جوہر خاص طور پر فواد خان کی وجہ سے فلم دیکھنے آئے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے یہ فلم ماہرہ کی وجہ سے دیکھی ہے۔
واضح رہے کہ کرن جوہر دبئی میں موجود ہیں اور انہوں نے پاکستانی فلم وہیں دیکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
