پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کی کچھ تصاویر شوہر کے ہمراہ وائرل ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ شوہر جمیل حیدر کے ساتھ خوشگوار لمحات کا لطف اٹھا رہی ہیں لیکن انہیں شرمنا ک لباس اور انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


یہ تصاویر اداکارہ نے اپنے ہنی مون کے دوران شیئر کیں۔


ایمان سلیمان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید دیکھنے کو ملی کسی نے کہا کہ ہمارا کلچر اور مذہب ایسے بیہودہ لباس کی اجازت نہیں دیتا تو کسی نے ان کی حرکتوں کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بایا۔

واضح رہے کہ ایمان سلیمان نے ’آخری اسٹیشن‘، ’زندگی تماشہ‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
