
آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے جلد ہالی ووڈ میں ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گی۔
گزشتہ دنوں سامنے آنے والی ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق شرمین عبید سائنس فکشن فلم ’بریلینس‘ کی ہدایات دیں گی جس کی کہانی مارکس سیکی کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی فلمی کہانی اکیوا گولڈس مین لکھیں گے جو کہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔
ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ اپنی کمپنی ویسٹ بروک اسٹوڈیوز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے اور ممکنہ طور پر وہ فلم میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے ۔
AdvertisementMahira Khan is rumored to be in early talks to join Will Smith in Sharmeen Obaid-Chinoyʼs ‘BRILLIANCE’.
The film focuses on a population where 1% is born with special gifts named “brilliants” as a gifted federal agent must stop a man intent on starting a civil war pic.twitter.com/XMEF3kH60J
— Film Updates (@FilmUpdates) September 29, 2022
ایک ٹوئٹر ہینڈل سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ فلم میں ول اسمتھ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بہت مقبولیت حاصل ہے اور وہ پاکستان کو کئی مشہور فلمیں دے چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News