بھارتی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر اہلیہ جیا بچن کے انکشاف پر امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔
امیتابھ بچن کی کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر اپنی اہلیہ جیا بچن کی موجودگی میں جذباتی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔
اس شو کے اسپیشل ایپیسوڈ میں اہلیہ جیا بچن اور صاحبزادے ابھیشیک بچن شریک ہوں گے جبکہ چینل نے اس قسط کا پرومو جاری کردیا ہے۔
پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن اپنی اہلیہ کے انکشاف پر جذباتی ہوگئے ہیں جبکہ شو کی یہ قسط امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر 11 اکتوبر کو نشر کی جائے گی۔
قسط کے پرومو کا آغاز ہوٹر بچنے سے ہوتا ہے جس پر امیتابھ بچن حیرت سے کہتے ہیں کہ گیم کا وقت بہت ہی جلدی ختم ہوگیا۔
اس کے بعد ابھیشک بچن کی ہاٹ سیٹ سے آواز آتی ہے، چلیں اب سرپرائز دیتے ہیں، وہ آرہی ہیں جو رشتے میں ہماری ماں لگتی ہیں، اس کے ساتھ ہی جیا بچن شو کے سیٹ پر داخل ہوجاتی ہیں، جن سے گلے ملتے وقت امیتابھ بچن جو پہلے سرپرائزڈ تھے اب وہ جذباتی ہوجاتے ہیں۔
پرومو دیکھنے کے بعد مداحوں نے اس پر خوبصورت تبصرے کیے اور کہا کہ بھائی ابھی تو ٹیزر دیکھ کر ہی جذباتی ہوگیا،11 اکتوبر کی قسط کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن 11 اکتوبر کو اپنی 80 ویں سالگرہ منائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
