
بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے فلم ڈائریکٹر نیرج پانڈے کے ساتھ جلد نئی فلم کرنے کا اعلان کردیا۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ڈائریکٹر نیرج پانڈے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم جلد ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں۔
اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم 16 جون 2023 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ نئی فلم شہنشاہ چندر گپت موریا کے شاہی مشیر چانکیہ کی زندگی پر مبنی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے فروری 2020 میں اپنی نئی فلم کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کی تھیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News