
ممبئی میں ایک ہوٹل کے کمرے سے خاتون ماڈل کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ماڈل رات 8 بجے کے قریب ہوٹل آئیں اور انہوں نے کھانا بھی آرڈر کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کے اسٹاف کی جانب سے متعدد مرتبہ دروازہ کھٹکھٹانے پر خاتون نے کوئی جواب نہ دیا تو منیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے ہوٹل پہنچ کر متبادل چابی سے دروازہ کھول کر خاتون ماڈل کی لاش برآمد کی۔
پولیس کو لاش کے نزدیک سے خودکشی سے متعلق خط بھی ملا جس پر اداکارہ نے لکھا تھا کہ مجھے معاف کردیں، اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہے، میں خوش نہیں ہوں اور مجھے صرف سکون کی ضرورت ہے۔
پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News