پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ مولا جٹ ٹو بنتی ہے تو مولا جٹ یا نوری نتھ میں سے کوئی بھی کردار نبھانے کو تیار ہوں۔
حال ہی میں اداکار نے بول نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پچپن سے ہی فلموں میں کام کرنے کی خواہش رہی مگر بدقسمتی سے جب کام کرنا شروع کیا تو فلمیں بلکل نہیں بن رہی تھیں، نامعلوم افراد ، جوانی پھر نہیں آنے جیسی فلموں نے انڈسٹری کو سہارا دیا۔
انہوں نے کہا کہ نامور ڈائریکٹر اقبال کشمیری کی فلم کے لیے 3 دن کام کیا مگر کئی وجوہات کی وجہ سے اپنی پہلی فلم جاری نہیں رکھ سکا۔
آغا علی نے کہا کہ فلم میں اگر کام کیا تو ایکشن ہیرو کے طور پر نظر آؤںگا، پاکستان میں ایک ایکشن ہیرو کو بے حد شہرت مل سکتی ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ بڑی مثال ہے۔
اداکار نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایکشن سینز کی وجہ سے فلم سپر ہٹ ثابت ہورہی ہے، فلم جلد دو سو کروڑ کا بزنس کرلے گی۔ فواد خان، ماہرہ خان ، ہمائمہ ملک ، حمزہ علی عباسی نے کمال کی اداکاری کی مولا جٹ ٹو بنتی ہے تو مولا جٹ یا نوری نتھ میں سے کسی کا بھی کردار اداکرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بار بار کامیڈی فلمیں بنانے والوں سے کہوں گا کہ وہ اب نظرثانی کریں۔ ٹی وی ایکٹرز کے لیے مسئلہ ہے کہ انہیں ڈارموں میں ایک جیسا ہی کردار اداکرنا پڑتا ہے، فلموں میں کافی اسپیس مل جاتی ہے۔
آغا علی نے کہا کہ مجھ سے کافی لوگ فلموں میں آنے کا سوال پوچھتے ہیں اس کے لیے فلم کی کہانی اچھی ہونا ضروری ہے تاکہ سب کچھ چھوڑ کر فلم ہر توجہ دوں۔
بول نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ فلم میں ہیروئن آپ حنا الطاف کو لینا چاہیں گے؟ جس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ہیروئن کا فیصلہ تو ڈائریکٹر کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
