پاکستان کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے والوں کو کھری کھری سنا دی۔
متھیرا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات سمیت سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
اس دوران ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی وجہ سے بے حد پسند ہے۔
بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلاول بھٹو کو عورتوں والے انداز سے منسلک کرکے ان کا مذاق اڑاتے ہیں تو انہیں بحیثیت قوم شرم آنی چاہئیے۔

معروف میزبان کا کہنا تھا کہ ایک تو کسی کا مذاق بناتے ہیں اور دوسرا اسے فروغ دے کر نمایاں بھی کرتے ہیں۔
متھیرا نے کہا کہ ایک دوسرے پر مزاحیہ انداز میں طنز کرنا الگ بات ہے مگر کسی کی ذاتیات پر اس کی ظاہری شخصیت یا زبان کو لے کر حملہ کرنا نہایت ہی نامناسب بات ہے۔
واضح رہے کہ متھیرا نے ’ناگن‘، ’راستہ‘ اور کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
